News


جامعہ تربت: اسپرنگ 2027 داخلوں کے لیے سٹی کیمپس (شعبہ لاء) میں خصوصی ایڈمیشن سیل قائم،

Posted on 09 Oct, 2026 - Published by

تربت (5 اکتوبر 2026) جامعہ تربت کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی خصوصی ہدایت  پرامیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسپرنگ 2027 کے داخلوں کے سلسلے میں یونیورسٹی کے سٹی کیمپس (شعبہ لاء) میں ایک خصوصی ایڈمیشن سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

اس سیل کا بنیادی مقصددور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے  امیدواروں کو داخلہ پورٹل کے ذریعے آن لائن فارم جمع کرانے کے عمل میں ضروری راہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔ جامعہ تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، آن لائن داخلہ فارم جمع کراتے وقت اگر کسی امیدوار کو محدود انٹرنیٹ یا کسی بھی قسم کی تکنیکی دشواری کا سامنا ہو، تو وہ اپنی تمام تعلیمی اسناد اور مطلوبہ کوائف کے ہمراہ سٹی کیمپس (شعبہ لاء) تشریف لا کر داخلہ سیل کے عملے سے رابطہ  کریں۔

 واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 اکتوبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر 400539-0852 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔